اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ائیرپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے دو بڑی کارروائیوں میں منی لانڈرنگ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دوحہ جانے کیلئے ائیرپورٹ پہنچنے والی خاتون سے 79 ہزار ڈالرز ( ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے ) برآمد ہوئے ، اے ایس ایف عملے نے سکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا جس کی جامعہ تلاشی لی گئی تو ڈالرز برآمد ہوئے ، خاتون شہناز شاہ نے 79 ہزار ڈالرز بڑی مہارت کے ساتھ کپڑوں میں چھپا رکھے تھے ۔