تین صدیوں سے قائم،سرخ پتھر کے طرز تعمیر کے سبب مشہور” بادشاہی مسجد “

مسجد کا سنگ بنیاد 1671 میں رکھا گیا ، مسجد کے درو دیوار پر نقش ونگار مغل فن و تعمیر کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

لاہور: تین سو سال سے لاہور میں پوری آن و شان سے قائم بادشاہی مسجد فن تعمیر کا شاندار شاہکار ہے ، اس مسجد کا سنگ بنیاد 1671 میں رکھا گیا۔

تین گنبد اور آٹھ میناروں والی بادشاہی مسجد تین صدیوں سے لاہور شہر کے ماتھے کا جھومر ہے ، یہ عظیم الشان مسجد مغل دور کا ایک شاندار شاہکار ہے۔


مسجد کے درو دیوار پر نقش ونگار مغل فن و تعمیر کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، بادشاہی مسجد اپنے سرخ پتھر کے بیرونی اور سنگ مرمر کے اندرونی طرز تعمیر کے سبب مشہور ہے۔

اس مسجد کی تعمیر،کا آغاز 1671 میں ہوا ، یہاں 56 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے ، بادشاہی مسجد کو مسجد نبویﷺ کی توسیع سے پہلے 313 سال تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے ، رات کے وقت روشنیوں سے سجی اس مسجد کا نظارہ دیکھنے لائق ہوتا ہے۔