جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی جب کہ دھماکے سے ٹریک کا 300 فٹ سے زائد کا حصہ بھی متاثر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس روالپنڈی سے کوئٹہ کے لئے جارہی تھی کہ جیکب آباد میں مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیاجس کے نتیجے میں گاڑی کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کوطبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ سے زائد کا حصہ متاثر ہوا جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔