حکو مت اکیلی ما حو لیاتی آ لو دگی سے نہیں نمٹ سکتی :ذکیہ شاہنواز

صوبا ئی وزیر برائے تحفظ ما حول ذکیہ شاہنواز نے ما حول کے عالمی دن کے حوالے سے کہا ہے کہ 70برس میں ہم نے ما حول کو بہت زیا دہ خراب کر دیا ہے ، حکو مت اکیلی ما حو لیاتی آ لو دگی سے نہیں نمٹ سکتی ،معاشرے کے ہر فرد کو ذمہ داری نبھا نا ہو گی ،محکمہ نے ہو ا کی ما نیٹرنگ کے لئے 6کروڑ روپے کے آ لات خرید لئے ہیں تا ہم لاہور اور خا ص طور پر دریائے راوی کے پا نی کی صفا ئی کیلئے بہت بڑے منصوبہ کی ضرورت ہے جس کیلئے کروڑوں روپے درکا ر ہیں۔ روز نا مہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مانیٹرز کی مدد سے ہو ا میں مو جو د خطرناک کثا فتوں کے با رے معلو ما ت اکٹھی کی جا ئینگی اور پھر کثا فتو ں کا پھیلائو روکنے اورنقصا نا ت سے بچا ئو کیلئے حل تلا ش کیا جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ما حول کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کر نیوالے تما م کا رخا نو ں کیخلاف کارروائی کی جا ئے گی۔