خواتین کو دن بھر توانا رکھنے کے ٹوٹکے

لندن: پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین مصروف زندگی میں توانائی اور ہمت میں کمی کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین روزمرہ کے معاملات میں اس قدر الجھ چکی ہیں کہ انہیں اپنی طرف دیکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا لیکن دنیا کے مشہور ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر توانائی سے بھرپور زندگی گزارنے کے یہ مؤثر طریقے بتا رہے ہیں جس کے لیے انہیں اپنے معمولات میں معمولی تبدیلی لانا ہوگی۔
صبح کے معمولات:
صبح کے وقت کم ازکم نصف گھنٹہ دھوپ میں گزاریں کیونکہ ایک تو اس سے جسم کو وٹامن ڈی بنانے میں مدد ملتی ہے تو دوسری جانب دماغ ایک ہارمون میلاٹونن کی افزائش روک دیتا ہے جو اندھیرے میں بنتا ہے۔ یہ ہارمون ہمیں سلانے میں مدد کرتا ہے۔ صبح کی دھوپ اس کی افزائش روکتی ہے اور ہمیں چاق و چوبند بنانے میں مدد دیتی ہے۔