برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تبدیلی والا ستارہ زائچے میں موجود ہے اور یہ آپ کو ذہنی طور پر تیار رہنے کا بھی اشارہ دے رہا ہے اور امید ہے کہ یہ آپ کے لئے بہت اچھی ثابت ہو گی۔ سابقہ نقصان کا ازالہ ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بندش لگتا ہے کہ ابھی تک موجود ہے آپ اس کو توڑنے کے لئے روحانی حل تلاش کریں جو لوگ رکاوٹوں میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اسی وجہ سے ہیں آج نظر اتاریں صدقہ بھی دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نظر بد کے اثرات آج بھی محسوس کئے جا رہے ہیں آپ جس بھی طرح سے ہو اس کو ختم کریں اور صورة فلک اور الناس پڑھ کر خود پر پھونکیں پھر گھر سے باہر قدم نکالیں تو بہتر ہے۔