ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک )شاہو خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔کے پی کے سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس دوران شاہو خیل میں واقع چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ اہلکار زخمی ہو ئے ہیں ۔اس سے قبل ہرنائی کے علاقے میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے تین بچیاں جاں بحق اور چار افرا د زخمی ہوئے ہیں ۔