شیخوپور ہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں انسداد کورونا کےلئے لگائی جانے والی ویکسین سازشی نظریات کےباعث ایک چیلنج بن چکی ہے ، سوشل میڈیا پر ایک شہری کا مزاحیہ کلپ وائر ل ہے جس میں وہ ویکسین لگوائے بغیر سنٹر سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔
ویڈ یو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان شہر ی نے ویکسین لگوانے کے لئے سنٹر پرخود کو رجسٹرڈ کرانے کے بعد ویکسین لگوائے بغیر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی مگر انتظامیہ نے اس پکڑ لیا۔
ویڈ یو کلپ میں ڈیوٹی پر ماموردو پولیس ملازمین شہر ی کو زبردستی پکڑ کرکھڑے ہیں جبکہ نوجوان کی جانب سے مزاحمت کی جارہی ہے،دوسری جانب سٹاف اہلکار سرینج میں ویکسین بھر رہا ہے۔بعد ازاں نامعلوم شہری جو کہ مزاحمت کررہا تھا وہ اپنا منصوبہ نا کام ہونے کے بعد اپنی شر ٹ کے بٹن بند کرنے لگ گیا۔