فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں دربار کے مرید اپنے پیر کی میت قبر سے نکال کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں ملزمان کے خلاف بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ چند مرید اپنے پیر بہادر شاہ کی تدفین اوکاڑہ کے علاقے میں کرنا چاہتے تھے ، جو کہ میت کو قبر سے نکال کر اوکاڑہ لے گئے ہیں ،ملزما ن دربار کا گلہ، سامان اور ملنگ کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔