موٹر سائیکل سوار کرین کے ساتھ ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا

پیرن سائی کا رہائشی ابرار کلیانوالہ سے واپس آتے ہوئے نشانہ بنا،موقع پر ہی دم توڑ گیا
کنجوانی موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث کرین کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجہ میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرن سائی کا رہائشی ابرار شاہ ولد مراد کلیانوالہ سے واپس اپنے گاؤں کی طرف آ رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کرین کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔