سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پر بس اور ٹرک میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 26افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
موٹروے پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرک میں تصادم کا واقعہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا ہے ،بس مانسہرہ سے لاہور جارہی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ہے، حادثے کی مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔