ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھاکر مرنے والوں میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔