لاڑکانہ (ویب ڈیسک) لاڑکانہ، شکارپور اور ملحقہ اضلاع میں رواں سال ایچ آئی وی ایڈز کے 193 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ صحت سندھ، یو این ایڈز اوریونیسیف کےجوائنٹ مشن نے لاڑکانہ اور رتوڈیرو کا دورہ کیا۔
جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پچوہو نے بتایا کہ صرف لاڑکانہ ڈسٹرکٹ میں رواں سال ایچ آئی وی کے 108 اور شکارپور میں سال ایچ آئی وی کے44 کیسزرپورٹ ہوئے، لاڑکانہ ڈویژن اوراطراف میں اتائیوں نےتباہی مچارکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں انفیکشن پریونشن اینڈ کنٹرول کی سہولیات دستیاب نہیں، اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود انفیکشن پروینشن اینڈ کنٹرول کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔