ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے "احساس بازار "اور "دیوار احساس کے بعد ملتان میں ” احساس دسترخوان ” بھی قائم کر دیا۔
ملتان میں مستحق افراد کے لئے جنرل بس سٹینڈ کے قریب ”احساس دستر خوان“ کھل گیا، جہاں مسافر وں اور نادار لوگو ں کو بلا معاوضہ کھانے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔ کھانا دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک کھلایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنرملتان عامر کریم نے ”احساس دستر خوان“ کا باقاعدہ افتتاح کیا ،انہوں نے ”احساس دسترخوان“ کا دورہ کیا ، کھانا کھایا اور معیار چیک کیا۔ مسافروں نے بھی ”احساس دستر خوان“ کو حکومت کا قابل تحسین اقدام قرار دیا۔