کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں کورونا کے وار بڑھنے پر ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژنز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا، سمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان مخصوص مقامات پر پابندیاں عائد ہیں ، ان علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر ، تین اور تین سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی ۔ ان علاقوں میں کورونا کےمریضوں کو گھروں میں قرنطینہ رہنے کی ہدایات ہیں ۔