حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں لڑکی کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی۔
نجی ٹی وی 24نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ صرف لڑکے ہی ہاتھوں میں ہتھیا ر اٹھائے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں لیکن حافظ آباد کی لڑکیوں نے اس کو تاثر ختم کردیا جسے ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔وائر ل ویڈیو میں لڑکی پکڑے جانے کے خوف کے بغیر ہوائی فائرنگ کررہی ہے۔
ماضی میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں مرد حضرات کو ہوائی فائرنگ کرنے یا اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا گیا لیکن اب لگتا ہے کہ پولیس کو ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کے لئے ہتھیار تھامنے والی لڑکیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔