777888999سے آنیوالی کال ریسیو کرنے پر موبائل پھٹنے کی اطلاعات، بالاخر حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیااورخصوصاً واٹس ایپ پرایک میسج زیرگردش ہے کہ آپ کے فون پراس نمبر777888999 سے کوئی کال آئے تواس نمبرکے اپنی فون کی سکرین پرشوہوتے ہی مت ریسیوکریں ورنہ آپ کاموبائل فون پھٹ جائے گا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بھارتی شہری نے اس کی حقیقت بتادی ہے اوربتایاہے کہ یہ افواہیں صرف عوام کوخوفزدہ کرنےکےلئے پھیلائی جارہی ہیں تاہم آپ کے فون پرکسی بھی نمبرسے کال آئے توابھی تک ایسی کوئی ایجاد نہیں ہوئی کہ آپ کے موبائل فون کونقصان پہنچے یاوہ پھٹ جائے ۔